نئی دہلی،13؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ہوا کے معیارمیں جمعرات کو کافی بہتری آئی ۔بارش سے آلودگی والے عناصر ہٹ تو گئے لیکن حکام نے خبردار کیا کہ موسم کی منفی حالات کی وجہ سے راحت بہت زیادہ وقت تک نہیں رہے گی۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے اعداد و شمار کے مطابق شہر کی ہوا کا معیار انڈیکس (اے کیو آئی ) گزشتہ تین دن میں 400 سے کم ہوکر 208 ہو گئی۔ مرکز کی طرف سے جاری ہوا کا معیار اور موسم کی پیشن گوئی کی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ راحت ایسے وقت میں ملی ہے جب دہلی کی ہوا کا معیار پیر سے مسلسل تین دن سنگین سطح کی آلودگی سے نبردآزما رہی ۔لیکن گزشتہ رات درمیانہ رفتار کی ہوا کے ساتھ بارش ہونے سے بڑی مقدار میں آلودگی ماحول سے ہٹ گئے۔ اے کیو آئی کی 201 سے 300 تک کا زمرہ’خراب‘، 301 سے 400 تک کی زمرہ ’بہت خراب‘ اور 401 سے 500 تک کا زمرہ ’سنگین‘ کہلاتا ہے۔سی پی سی بی ڈیٹا کے مطابق غازی آباد اور فرید آباد میں ہوا کا معیار’خراب‘ کے زمرے میں درج کیاگیا جبکہ گڑگاؤں اور نوئیڈا میں ہوا کا معیار ’درمیانہ‘ کے زمرے میں رہا۔دہلی کے 17 علاقوں میں ہوا کا معیار ’خراب‘ اور 19 علاقوں میں ’درمیانہ‘ کے زمرے میں رہا۔