ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این آرسی موجودہ نہیں،مستقبل پرمبنی دستاویز:چیف جسٹس رنجن گوگوئی

این آرسی موجودہ نہیں،مستقبل پرمبنی دستاویز:چیف جسٹس رنجن گوگوئی

Mon, 04 Nov 2019 10:24:31    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آسام میں نیشنل رجسٹرآف سٹیزن شپ (این آرسی) کو لیکرچل رہی سیاسی رسہ کشی کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے اظہارخیال کیا ہے- انہوں نے آسام این آرسی کا بچاؤکرتے ہوئے کہا ہے کہ این آرسی موجودہ وقت کی دستاویزنہیں ہے- 19 لاکھ اور 40 لاکھ موضوع نہیں ہے- این آرسی مستقبل پرمبنی دستاویزہے- انہوں نے کہا کہ ہم اس دستاویزکے ذریعہ مستقبل میں ہونے والے دعوؤں پرفیصلہ لے سکتے ہیں -جسٹس رنجن گوگوئی نے اتوارکو”پوسٹ کولونیل آسام“ نامی کتاب کے اجراء کے موقع پرکہا کہ غیرقانونی تارکین وطن یا دراندازوں کی تعداد کا پتہ لگانا بے حد ضروری تھا- این آرسی کے ذریعہ کچھ ایسا ہی کیا گیا ہے- نا کچھ زیادہ، نا کچھ کم- انہوں نے این آرسی موضوع پر سوشیل میڈیا پرکچھ لوگوں کی طرف سے پھیلائی جارہی غلط باتوں پربھی اپنی رائے ظاہرکی- انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کی طرف سے سوشیل میڈیا کا استعمال اس موضوع پرغیرواضح باتیں پھیلانے کیلئے کیا جارہا ہے- اس پرقابل تنقید باتیں کی جارہی ہیں - ان کے ذریعہ پھیلائی جارہی باتیں حقائق سے دورہیں -واضح رہے کہ 31 اگست کو جاری کی گئی آسام این آرسی کی حتمی فہرست میں 19,06,657 لوگ باہرکئے گئے ہیں جبکہ 3,11,21,004 لوگ این آرسی میں شامل کئے گئے ہیں - آسام کے این آرسی میں شامل نہیں ہوئے لوگ 31 اگست سے 120 دن تک اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے مناسب اقدامات کا استعمال کرسکتے ہیں - اس کے لئے200 نئے فارنرس ٹریبونل بنائے گئے ہیں، وہ اس میں درخواست کرسکتے ہیں -وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ این آرسی کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کئے گئے آسام کے شہریوں کے حقوق پرکوئی اثرنہیں پڑے گا- حتمی فہرست سے باہرہوئے لوگوں کوحراست میں نہیں لیا جائے گا- قانون کے تحت دستیاب سبھی اقدامات کا استعمال کرنے تک ان کے حقوق پہلے کی طرح برقراررہیں گے- این آرسی 24 مارچ، 1971 یا اس سے پہلے سے آسام میں رہنے والے حقیقی ہندوستانی شہریوں کی شناخت کرنے کیلئے بنایا جارہا ہے-


Share: