ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این آئی اے نے داؤد گروہ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے

این آئی اے نے داؤد گروہ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے

Tue, 10 May 2022 06:38:47    S.O. News Service

ممبئی، 10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی درجنوں ٹیموں نے آج ممبئی میں مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں اور کچھ حوالہ آپریٹروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے -

اس دوران مرکزی ایجنسی نے داؤد کی ممبئی میں جائدادوں کی دیکھ بھال کرنے والے سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ نامی شخص کو حراست میں لیا ہے اور اسکے قبضے سے چند دستاویزات بھی برآمد کی ہیں جو داؤد کی بے نامی جائیدادوں کے تعلق سے بتلائی جاتی ہے اترپردیش کے بریلی شریف سے تعلق رکھنے سلیم قریشی سے اس سے قبل ای ڈی نے بھی پوچھ تاچھ کی تھی-

ذرائع کے مطابق مرکزی ایجنسی کے افسر فی الوقت جنوبی ممبئی کے ناگپاڑہ،بھنڈی بازار اور مضافات کے، گورگاؤں، بوریولی اور سانتا کروز علاقوں کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں -ناگپاڑہ میں این آئی اے کے افسر، دو افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر ہندوستان میں داؤد کے کاروبار کی دیکھ بھال کرنے والے بتلائے جاتے ہیں -حال ہی میں ضمانت پر رہا شدہ ایک منشیات فروش سے بھی ایجنسی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ شہر میں گینگسٹر کے ڈرگ سنڈیکیٹ کا پتہ لگایا جا سکے -مزید تفصیلات کا انتظار ہے-


Share: