نئی دہلی،24جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماجوی پارٹی (ایس پی)جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کے خلاف فیروز آباد سے بغاوتی سر باہر آ رہے ہیں۔سماج وادی پارٹی ایل ایل ہری اوم یادو نے سرساگنج اسمبلی کے حلقے کے حلقے سے رام گپال یادو کے خلاف سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے رام گوپال یادو کی آمدنی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اسکوٹرپرچلنے والے رام گوپال یادوارب پتی کیسے بن گئے۔دس مہینے پہلے فیروز آباد کے سرساگنج کے حلقے سے ایس پی سے باغی ہوئے ایم ایل اے ہری اوم یادو نے ایک ’پول کھول کانفرنس‘کا اہتمام کیا۔اس کانفرنس کے ذریعہ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ رام گوپال یادو پر بھی حملہ کیا۔اس بغاوت کے ساتھ انہوں نے ایس پی کے خلاف انتخابی مہم کا اعلان بھی کیا۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادوسے پوچھا کہ ا سکوٹرپر چلنے والے پروفیسربتائیں کہ وہ اتنی جلد ہی ارب پتی کیسے بن گئے۔انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ رام گوپال یادو اب مہنگی مہنگی گاڑیوں سے کیسے چل رہے ہیں۔رام گوپال یادو پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھاکہ آپ کے پاس 2کروڑ روپے کی گاڑی کہاں سے آئی؟۔