ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگستاویسٹ لینڈ:کرسچین مشیل 10دن کی عدالتی تحویل میں

اگستاویسٹ لینڈ:کرسچین مشیل 10دن کی عدالتی تحویل میں

Thu, 20 Dec 2018 12:19:50    S.O. News Service

نئی دہلی20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی تفتیشی بیور(سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خرید سودے میں ’بچولیہ ‘کرسچین مشیل کو 10دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔تقریباََ3600کروڑ رپئے کے اگستاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹرخریدسودے میں بچولیہ مشیل کو سی بی آئی کا چاردن کا ریمانڈ ختم ہوجانے پر بدھ کیروز نئی دہلی کے پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کیاگیا۔خصوصی عدالت نے مشیل کی ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ 22دسمبرتک کے لیے محفوظ کرلیا۔


Share: