ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگر ’غلطی سے‘ کانگریس الیکشن جیت گئی تو پاکستان میں منائی جائےگی دیوالی: وجے روپانی

اگر ’غلطی سے‘ کانگریس الیکشن جیت گئی تو پاکستان میں منائی جائےگی دیوالی: وجے روپانی

Mon, 25 Mar 2019 11:20:18    S.O. News Service

احمد آباد،25؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے اتوار کے روز دعوی کیا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں ’غلطی سے‘ کانگریس جیت گئی تو پاکستان میں دیوالی منائی جائےگی۔ ریاست کے مہسانا میں بی جے پی کی ’وجے سنکلپ‘ ریلی میں وزیر اعلی روپانی نے کہا کہ ’’ حالانکہ ایسا ہونے والا نہیں ہے، لیکن جب 23 مئی کو نتائج (عام انتخابات ) کا اعلان ہوگا اور اگر غلطی سے کانگریس جیت جائےگی تو پاکستان میں دیوالی منائی جائےگی، کیوں کہ وہ (کانگریس) اس سے جڑے ہیں‘‘۔

وزیر اعلی روپانی نے کہا، ’’ ملک کے عوام 23 مئی کو نریندر بھائی (نریندر مودی) کی جیت کو یقینی بنائیں گے جس کے بعد پاکستان میں سوگ منایا جائےگا۔ روپانی نے کانگریس لیڈرسیم پترودا پر بھی حملہ بولا۔ سیم نے گزشتہ روز بالاکوٹ میں کی گئی ایئر اسٹرائک کے ثبوت مانگے تھے۔

روپانی نے کہا، ’’ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کا پناہ گاہ ہے اور راہل گاندھی کے استاد  سیم پترودا کہتے ہیں کہ پانچ سات لوگوں (پلوامہ حملہ کیا) کے لئے پاکستان کو مجرم قرار دینا غلط ہے۔ کانگریس کے لیڈر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں‘‘۔


Share: