ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس کی عمارت پر درخت گرگیا۔2اہلکار زخمی

اڈپی:ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس کی عمارت پر درخت گرگیا۔2اہلکار زخمی

Thu, 21 Mar 2019 21:00:27    S.O. News Service

اڈپی21؍مارچ (ایس او نیوز) اڈپی شہر میں چنڈو میدان کے پاس واقع ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس (ڈی اے آر) کی عمارت پر ایک بڑا درخت گرجانے سے دواہلکار زخمی ہوگئے ہیں اور عمارت کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ 1لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ جب صبح 11.30بجے قریب درخت اکھڑ کر گررہاتھا تو اس وقت ڈی اے آر کے زخمی اہلکار اس درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے۔یہ درخت در اصل ڈی اے آر کی عمارت سے متصل دوسرے احاطے میں تھا۔درخت کے گرنے سے جہاں ڈی اے آر کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے وہیں پر بجلی کے چار کھمبے بھی اکھڑ کر گر گئے ہیں۔ اس کے علاوہ درخت کے سایے میں پارک کیے گئے 2موٹر بائکس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


Share: