ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : کانکریٹ مکسر ٹرک نے 8 سالہ لڑکی کو کچل دیا

اڈپی : کانکریٹ مکسر ٹرک نے 8 سالہ لڑکی کو کچل دیا

Sun, 14 Nov 2021 18:59:41    S.O. News Service

اڈپی 14/ نومبر (ایس او نیوز) امباگیل نامی مقام پر پیش آئے ایک المناک حادثہ میں 8 سالہ بچی اس وقت ہلاک ہوگئی جب کانکریٹ مکسر ٹرین نے اسے کچل ڈالا ۔ مہلوک بچی کی شناخت پرانمیا کے طور پر کی گئی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بچی اسکوٹی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی جبکہ اس کی ماں اسکوٹی چلا رہی تھی ۔ یہ ماں اور بیٹی سنتے کٹے سے امباگیل کی طرف آرہے تھے ۔ اس دوران ٹرک نے پیچھے سے اسکوٹی کو ٹکر ماری، اس کے نتیجے میں پرانمیا اچھل کر سڑک پر گر گئی اور ٹرک کے وھیل کے نیچے کچلے جانے سے موقع  پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ۔


Share: