اڈپی 16؍مارچ (ایس او نیوز)ہیری اڈکا کے پُتّگے میں پیش آنے والے لاری اور بائک حادثے میں ورون راؤ (22سال) اوروشواس بلّال (21سال) نامی دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
کہاجاتا ہے کہ اپنی بائک پر سوار مذکورہ نوجوان جب پرڈور سے اڈپی کی طرف آرہے تھے تو ایک تیز رفتار ان کی بائک سے ٹکراگئی۔اسی دوران ہیبری کی طرف جانے والی ایک بس بھی بے قابو ہوکر قریب کھیت میں جاگری۔ بس میں موجود کئی مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ موٹر بائک کو ٹکر مارنے والا ٹرک ڈرائیور ٹرک کے ساتھ موقع پر سے فرار ہوگیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔