ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں تیرنے کے دوران تین طلبہ ہلاک

اڈپی میں تیرنے کے دوران تین طلبہ ہلاک

Fri, 26 Nov 2021 17:17:22    S.O. News Service

اڈپی 26/ نومبر (ایس او نیوز) ہیبری تعلقہ کے شیواپورا میں پیش آئے ایک المناک حادثہ میں ہیریاڈکا پری یونیورسٹی  کالج کے 3 طلبہ جو تیرنے کے لئے بٹراڈی ندی میں اترے تھے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ واردات جمعہ کو پیش آئی۔

 مہلوک نوجوانوں کی شناخت سدرشن (16)، سونیت (17) اور کرن(16) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ کالج سے چھٹی لے کر جملہ 12 طلبہ تیرنے کے لئے نکلے تھے ۔ غرقاب ہونے والے تین طلبہ میں سے سدرشن کو تیرنا نہیں آتا تھا پھر بھی وہ ندی میں اترنے کی غلطی کر بیٹھا تھا ۔

  غرقابی کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے طلبہ کی لاشیں ندی سے باہر نکالی گئیں ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ہیبری تحصیلدار پورندر، ریوینیو انسپکٹر ہیتیش، سب انسپکٹر مہیش اور مقامی لیڈران موقع پر جمع ہوگئے اور لاشیں ندی سے نکالنے کی کارروائی ان کی نگرانی میں انجام دی گئی ۔


Share: