نئی دہلی ،04؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اپوزیشن کے ایک درجن سے زیادہ پارٹیوں کے لیڈروں نے آج راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سے ملاقات کر قومی اہمیت کے اہم مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں 20 دن سے تعطل رہنے کے درمیان کانگریس، بی ایس پی، ایس پی، ڈی ایم، این سی پی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں نے بحث نہ ہونے کے بارے میں آپس میں بات چیت کی۔اپوزیشن رہنماؤں نے نائیڈو اور سمترا سے ملاقات کی اور ایس سی-ایس ٹی قانون، سی بی ایس ای امتحان پیپر لیک اور پی این بی گھوٹالے کو جیسے اہم معاملات پر بات چیت کی کوشش کی۔کانگریس نے کہا کہ اگر سیشن کو ایک یا دو دن کے لئے بڑھا دیا جائے تو اسے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔راجیہ سبھا میں لیڈر کاونٹر اور کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہاکہ ہم قومی مفاد کے اہم مسائل پر بحث کرنا چاہتے ہیں اور بل کو منظور کرنا چاہتے ہیں۔حکومت کو اس معاملے میں پہل کرنی چاہیے۔اگر سیشن کو ایک یا دو دن کے لئے بڑھا یاجاتا ہے تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔