ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرڈیننس کا راستہ نہیں اپنانے کیلئے سیاسی اتفاق رائے بنانے کی ضرورت : نائیڈو

آرڈیننس کا راستہ نہیں اپنانے کیلئے سیاسی اتفاق رائے بنانے کی ضرورت : نائیڈو

Tue, 09 Feb 2021 22:50:05    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو تجویز پیش کی کہ اگر مرکزی اور ریاستی حکومتیں قانون سازی کے لئے آرڈیننس کا راستہ نہیں اپناتی ہیں تو یہ واقعی میں بہت اچھا ہوگا،کیوں کہ اس کے لئے عام اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

نائیڈو نے کہا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر کوئی سیاسی جماعت ایسا موقف اختیار کرتی ہے کہ اگر میں اقتدار میں ہوں تو میں ایک آرڈیننس جاری کردوں گا۔ جب آپ اقتدار میں ہوں گے تب آپ آرڈیننس جاری نہیں کریں گے۔انہوں نے یہ ایوان بالا کے کچھ ممبران کے حکومت کے ذریعہ کچھ آرڈیننس لائے جانے پر اپنا اعتراض ظاہرکرتے ہوئے کہا۔

چیئرمین نے کہا کہ آرڈیننس کے تناظر میںجمہوریت کی روح کو سمجھاجانا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو حکومت قانون سازی کے لئے قانون سازی کے عمل کی طرف لوٹے۔ سی پی آئی لیڈر ونئے وشوم نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت میںپارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے اور قانون بنانے کے لئے آرڈیننس کا راستہ منتخب کرنے کا رجحان ہے۔

انہوں نے یہ بات ایوان بالا میں قومی دارالحکومت علاقہ (خصوصی دفعات) کے دوسرے ترمیمی بل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وشام نے چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ حکومت کو سخت ہدایات دیں کہ آرڈیننس کاراستہ اپنانے کے آپشن کو روایت نہ بنایا جائے۔ اس پر نائیڈو نے کہاکہ یہ بہت اچھا ہوگا اگر مرکزی اور ریاستی حکومتیں تمام آرڈیننس جاری نہ کرنے پر راضی ہوجائیں۔ سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے سے ہونا چاہئے۔


Share: