اُڈپی 5 فروری (ایس او نیوز) ضلع کے مذہبی مقام دھرمستھلا کی نیتراوتی ندی میں جمعہ کو دو نامعلوم خواتین کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی عمر قریب 45 سال اور 25 سال ہے۔
دھرمستھلا پولس کو عینی شاہدین کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق دونوں نعشیں اوندھے منہ گری ہوئی پائی گئیں ہیں ۔ اس تعلق سے پولس چھان بین کررہی ہے اور دونوں کی شناخت کرنے کی کوشش میں جُٹ گئی ہے۔