ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے کاپ میں خالی سلینڈروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

اُڈپی کے کاپ میں خالی سلینڈروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

Thu, 04 Feb 2021 21:02:46    S.O. News Service

کاپ 4/ فروری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر وجیا بینک پنگلا کے قریب خالی سلینڈروں سے بھرا ایک ٹرک بیچ سڑک پر الٹ گیا۔     بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ ٹرک منگلورو کی طرف لوٹ رہا تھا۔ اچانک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور اس کے ٹائر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئے۔ جس کی وجہ سے ٹرک ایک طرف لڑھک کر ہائی وے پر گر گیا اور سلینڈر پورے راستے پر بکھر گئے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں ڈرائیور اور اس کے معاون سمیت کسی کو بھی چوٹ نہیں آئی ۔ کاپ پولیس کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ 


Share: