انکولہ یکم فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماستی کٹے نیشنل ہائی وے 63 پر ہوئی کار اور بس کے مابین ٹکر میں کار پر سوار ایک خاتون کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ کار پر سوار دیگر دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں کاروار کمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دھارواڑ کے محکمہ ذراعت سے تعلق رکھنے والے پانچ اہلکار انکولہ سے دھارواڑ جارہے تھے جبکہ بس گدگ سے کاروار جارہی تھی، بتایا جارہا ہے کہ کار کافی تیز رفتاری کے ساتھ ماستی کٹے میں کسی سواری کو اوورٹیک کررہی تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی سرکاری بس سے ٹکراگئی۔ مہلوک خاتون کی شناخت دھارواڑ کی رہنے والی ریکھا (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یو جی میتری (46) اور میگھا (25) حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے میں دونوں سواریوں کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
