ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں نابالغ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ پوکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج

انکولہ میں نابالغ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ پوکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج

Sun, 07 Oct 2018 15:07:26    S.O. News Service

کاروار 7؍اکتوبر (ایس او نیوز) ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں یلاپور کے رہنے والے گنیش شیونا کاندولکر نامی نوجوان پر پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کردیا گیا ہے۔

گنیش پر الزام ہے کہ اس نے انکولہ کے  بیلے کیری میں اپنے رشتے دارکے گھر آنے جانے کا معمول بنا رکھا تھا۔ پھر اپنے رشتے دار کی بیٹی سے دوستی کرنے کے بعد اس کا اغوا کرلیا اور  اس کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ کیا۔

متاثرہ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے کاروار سول اسپتال میں لے جایا گیا ہے جبکہ انکولہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلینے کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔


Share: