انکولہ:25؍اگست (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہیبولی کے قریب چلتی ہوئی کار بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے کار جل کر خاکستر ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق کار میں موجود مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ چتردرگہ ضلع ہرییور کے تالوٹی کے بی آر ہری کی ملکیت والی کار انکولہ سے کمٹہ کی طرف جارہی تھی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہوئے انکولہ فائربرگیڈ کے تھانہ انسپکٹر امیش نائک اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔