ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انسانوں کی خدمت ہی سب سے بڑا ثواب ہے: پرینکا گاندھی

انسانوں کی خدمت ہی سب سے بڑا ثواب ہے: پرینکا گاندھی

Fri, 03 Apr 2020 00:08:08    S.O. News Service

لکھنؤ،2؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون کے دوران بے سہارا و مجبور شہریوں کی مدد کرنے والے مذہبی اداروں کے تئیں اظہار ہمددردی کرتےہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ انسانوں خدمت ہی سب سے بڑا ثواب ہے۔ضرورت پڑنے پر سماجی خدمات کے لئے کانگریسی کارکنوں کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

کانگریس کے ضلعی سطح پر کارکنوں کی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے خط میں مذہبی اداروں سے اپیل کی ہےکہ ضلع سطح پر کام کرنے والے "کانگریس کے سپاہی"سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔کمیونٹی کچن چلانے سے لے کر ضرورت مندوں تک مدد پہنچانے کے کام میں ہمارے ساتھی آپ کی مدد کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔

مٹھوں،ڈیروں، مندروں، گرودواروں اور چرچوں کے نام اپنے خط میں پرینکا نے ان اداروں کے ذریعہ کئے جارہے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ادارے سینکڑوں ہزاروں سالوں سےانسانیت کی خدمات کررہے ہیں اور سب کو نیکی کا راستہ دکھا رہے ہیں۔انسانی خدمت ہی سب سے بڑی خدمت ہے آپ لوگوں سے ہی ہم سے کو رغبت ملتی ہے۔

کووڈ ۔19 سے لڑنے کے لئےمتحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کانگریس لیڈر نے مزید لکھا ہے کہ مجھے امید ہی نہیں پورا یقین ہے کہ ہم سب متحد ہوکر ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور کورونا جیسی مہلک وبا سے ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے لکھا ہے کہ ملک اس وقت وبا کے بھیانک بحران سے گذررہا ہے۔انسانیت پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔حالات یہ ہیں کہ لوگ دانے۔پانے کو ترس رہے ہیں۔بیمار۔بزروگوں لوگوں کے پاس دوا نہیں پہنچ رہی ہے۔ بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔جگہ جگہ سے دردناک تصویریں اور خبرین سامنے آرہی ہیں۔


Share: