ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انا ہزارے دہلی میں کسانوں کے لیے احتجاج کریں گے 

انا ہزارے دہلی میں کسانوں کے لیے احتجاج کریں گے 

Sun, 20 Dec 2020 22:34:13    S.O. News Service

نئی دہلی 20دسمبر(آئی این ایس انڈیا) سماجی کارکن انا ہزارے نے کسانوں کی حمایت میں مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انا ہزارے نے کہاہے کہ وہ دہلی کے جنتر منتر یا رام لیلا میدان میں احتجاج کریں گے۔ اس کے لیے انہوں نے دہلی حکومت کو درخواست بھیجی ہے۔انا ہزارے نے پہلے ہی مرکزی حکومت کومتنبہ کیاہے کہ اگر کسانوں کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔

وزیر زراعت نریندر تومر کو لکھے گئے خط میں اناہزارے نے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو قبول نہ کرنے اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر مرکزی حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کریں گے۔

انا ہزارے نے فروری 2019 میں سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر مہاراشٹر کے احمد نگرمیں واقع اپنے گاؤں ریلیگن سدھی میں بھوک ہڑتال کی تھی۔ اس وقت کے مرکزی وزیررادھا موہن سنگھ کی تحریری یقین دہانی کے بعد انہوں نے 5 فروری 2019 کواپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ رادھا موہن سنگھ نے اعلیٰ بااختیارکمیٹیوں کے ساتھ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے تحریری یقین دہانی کرائی تھی۔


Share: