نئی دہلی،12 /اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس پر ای سی (الیکشن کمیشن) نے محفوظ طریقے سے ووٹ ڈالنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 28 اکتوبر کو ہوگی۔ اس مرحلے میں چار لاکھ سے زیادہ سینئر شہری اور معذورووٹرہیں۔ الیکشن کمیشن کے اہلکار ان ووٹرز میں سے 52 ہزارتک پہنچیں گے جنہوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا انتخاب کیاہے۔ ان اہل ووٹرز تک الیکشن آفیسر پوسٹل بیلٹس پہنچیں گے۔
پہلے مرحلے میں 71 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ بہار کے 16 اضلاع میں پھیلے 71 حلقوں میں نامزدگی کا عمل آج ختم ہوگا۔ ان نشستوں پرووٹنگ 28 اکتوبرکوہوگی۔ ان حلقوں میں چارلاکھ سے زیادہ ووٹرز بزرگ شہریوں (جن کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے) اور پی ڈبلیو ڈی زمرے سے ہیں۔ ان میں سے 52 ہزار سے زیادہ ووٹرز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا انتخاب کیا ہے۔ ان ووٹرز کو مناسب محفوظ طریقہ کار اور رازداری کے ساتھ پوسٹل بیلٹ دیئے جائیں گے۔ ان کلاسوں کے بقیہ ووٹرپولنگ بوتھ پرجاکر اپنے ووٹ کرنے پرراضی ہیں۔ یہ پہلاموقع ہے جب بہارانتخابات میں پوسٹل بیلٹ کی سہولت کو بڑھایاگیا ہے۔