ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغان پولیس چیک پوسٹوں پر حملے، چھ پولیس اہلکار ہلاک

افغان پولیس چیک پوسٹوں پر حملے، چھ پولیس اہلکار ہلاک

Mon, 23 Apr 2018 13:14:12    S.O. News Service

کابل22اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغان سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم نصف درجن پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ طالبان کے جنگجوؤں نے یہ حملے شمالی صوبے سرِپُل میں کیے۔ ان حملوں میں عسکریت پسندوں نے ضلع صیاد کی کئی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ سرِپُل صوبے کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کے یہ حملے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات میں کیے گئے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی اضافی نفری صیاد شہر روانہ کر دی گئی ہے اور جوابی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔طالبان نے صیاد ضلع میں کیے جانے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


Share: