ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افزود سود وصولی اور ہتک عزت الزام کے تحت، پرشانت سمبرگی کے خلاف ایف آئی آر درج

افزود سود وصولی اور ہتک عزت الزام کے تحت، پرشانت سمبرگی کے خلاف ایف آئی آر درج

Tue, 29 Dec 2020 11:54:12    S.O. News Service

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او  نیوز) افزود سود کی وصولی اور ہتک عزت الزام کے تحت سماجی کارکن پرشانت سمبرگی کے خلاف سبرمنیا پولیس تھانہ میں ایک شکایت درج کی گئی۔ویسٹ آف کارڈ روڈ کے رہائشی وائی کے دیوناتھ نامی شخص کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر پرشانت کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا۔جائیداد کی دستاویزات رہن رکھ کر پرشانت کے پاس سے قرض حاصل کیا تھا۔ سود سمیت قرض کی ادائیگی کے باوجود جائیداد کی دستاویزات واپس کرنے کا جب مطالبہ کیا گیا تو پرشانت دستاویزات نہ دیتے ہوئے ستانے لگا اور یہ دباؤ ڈالا کہ مزید دس فیصد سود واپس کیا جائے۔پرشانت کے مطالبہ کے تحت بات نہ سننے پر پرشانت سمبرگی نے وہاٹس ایپ گروپ میں توہین آمیز پوسٹ کرتے ہوئے مجھے دھوکہ باز کہا۔سوشیل میڈیا میں توہین آمیز پوسٹ کرتے ہوئے ہتک عزت کا ارتکاب کیا۔ اس کے علاوہ میرے خلاف سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی)میں میری شکایت کرنے کی دھمکی دی۔اس طرح دیوناتھ نے پرشانت سمبرگی کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت درج کروائی ہے۔


Share: