ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 130 سیٹوں پر کامیابی ملے گی: وزیر اعلیٰ سدرامیا

اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 130 سیٹوں پر کامیابی ملے گی: وزیر اعلیٰ سدرامیا

Tue, 24 Apr 2018 13:00:15    S.O. News Service

بنگلورو،23؍اپریل(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پیشین گوئی کی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی چن پٹن اور رام نگرم دونوں اسمبلی حلقوں سے ہار جائیں گے۔ میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یقین ظاہر کیا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی 130 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے ریاست کے اقتدار پر بنی رہے گی۔سدرامیا نے کہاکہ بادامی اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑنے انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ چامنڈیشوری حلقے میں شکست کے خوف سے نہیں بلکہ اس علاقے کے عوام کے اصرار پر کیا ہے۔ شمالی کرناٹک میں ان کے مقابلے سے پارٹی کو کافی فائدہ کی توقع ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں حلقوں میں کامیابی ضرورت ان کے قدم چومے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اپنے چامنڈیشوری حلقے میں انتخابی مہم کے لئے وہ کسی بڑے رہنما کو مدعو نہیں کریں گے ، بلکہ خود انتخابی مہم چلا کر کامیاب ہوں گے۔ سدرامیا نے کہاکہ شمالی کرناٹک میں کانگریس کا مقابلہ بی جے پی سے ہے، اور قدیم میسور علاقوں میں جنتادل (ایس) سے ۔ان دونوں پارٹیوں کو موثر انداز میں مقابلہ کرکے پارٹی کو اقتدار پر واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے حلقے سے وہ خود انتخاب لڑنا نہیں چاہتے تھے، لیکن پارٹی کارکنوں کے اصرار اور اعلیٰ کمان کی ہدایت پر انہوں نے طے کیا ہے کہ بادامی حلقے سے وہ انتخابی جنگ لڑیں گے اور کل اس کے لئے پرچۂ نامزدگی داخل کردیں گے۔ 


Share: