کاروار 12؍مارچ (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے بتایا کہ درپیش اسمبلی انتخابات میں اپنیحق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے جسمانی معذورین کو بھی پورا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے’سہولت‘ کے نام سے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ڈی سی نے ضلع میں موجود جسمانی معذورین کے سروے پر مامور افسران کی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔
ڈی سی نے کہا کہ جسمانی معذورین کو اپنے گھروں سے پولنگ بوتھ تک لانے اور ان کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی راہ میں پوری آسانی اور سہولت دلانے کے تعلق سے پروگرام وضع کیا جارہا ہے۔ فی الحال سروے کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور افسران گھر گھر جاکر جسمانی معذورین کی مکمل معلومات حاصل کررہے ہیں۔معذورین کو ان کے گھروں سے پولینگ بوتھ تک لانے کے لئے موٹرگاڑیوں کا انتظام کرنے کی اجازت الیکشن کمیشن سے طلب کی گئی ہے۔موجودہ قانون کے مطابق انتخابی امیدوار کو گاڑیوں کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ اگر الیکشن کمیشن سے معذورین کے لئے خصوصی اجازت ملے گی تو پھر الیکشن کمیشن کی طرف سے گاڑیوں کا انتظام کردیا جائے گا۔اس ضمن میں سروے افسران کو بہت ساری ہدایات دیتے ہوئے ڈی سی بتایا کہ پولنگ بوتھ میں معذورین کے لئے ریامپ اور وھیل چیئرس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
میٹنگ میں سروے افسران کے علاوہ ضلع پنچایت سی ای اومسٹر ایل چندرشیکھر نائک اور ایڈیشنل ڈی سی مسٹر ایچ پرسنا موجود تھے۔