نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزارت خزانہ کے خصوصی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کے عہدے چھوڑنے کو لے کر کانگریس نے آج مودی حکومت پرحملہ بولااورالزام لگایا کہ اس حکومت کی ناکامی کی وجہ سے مالیاتی ماہر پریشان ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے سبرامنیم کا ہٹنا کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ٹویٹ کر کہاکہ مودی حکومت میں معاشی ،اقتصادی بدحالی اورمالی بے ترتیبی کی وجہ معاشیات کے ماہرین بھی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پالیسی کمیشن کے نائب صدر عہدے سے اور ریزرو بینک کے گورنر کے عہدے سے رگھو رام راجن کے ہٹنے کے بعد خصوصی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کا استعفیٰ حیرانی کی بات نہیں ہے ۔سبرامنیم وزارت خزانہ چھوڑ رہے ہیں اور وہ اپنے خانگی امور کی وجہ سے امریکہ واپس آ رہے ہیں ۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی ہے ۔ان کو 16 اکتوبر، 2014 کو وزارت خزانہ میں اہم اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری تین سال کے لئے ہوئی تھی۔ 2017 میں ان کی مدت کار ایک سال کے لئے بڑھا دی گئی تھی۔