ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں ،کالجوں کے اقلیتی طلبا کے لئے سرکاری اسکالرشپ کے لئے عرضیاں مطلوب : تعلیمی ادارے اورطلبا توجہ دیں

اترکنڑا ضلع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں ،کالجوں کے اقلیتی طلبا کے لئے سرکاری اسکالرشپ کے لئے عرضیاں مطلوب : تعلیمی ادارے اورطلبا توجہ دیں

Thu, 01 Aug 2019 19:48:51    S.O. News Service

کاروار:یکم اگست(ایس اؤ نیوز) اقلیتی فلاح وبہبودی محکمہ کی جانب سے سرکاری ، امدادی اور غیر امدادی (پرائیویٹ) اسکول اور کالج میں زیر تعلیم  اقلیتی طلبا کے لئے میٹرک سے پہلے ، میٹرک  کے بعد اور میرٹ کم مینس طلبا اسکالرشپ کے لئے آن لائن عرضیاں مطلوب ہیں۔

میٹرک سےپہلے کے اقلیتی طلبا کو  15اکتوبر اور میٹرک کے بعد والے طلبا یعنی کالج میں زیر تعلیم طلبا اور میرٹ طلبا کو اپنی درخواستیں دینے 31اکتوبر آخری تواریخ ہیں۔ اسکالرشپ کے لئے درخواست دینےو الے  میٹرک سےپہلے کے طلبا کے والدین کی سالانہ انکم 1لاکھ روپئے سے کم ہو تو میٹرک کے بعد والے طلبا کے والدین کی سالانہ انکم 2لاکھ روپیوں سے کم اور میرٹ طلبا کے والدین کی سالانہ انکم 2.5لاکھ روپیوں سے کم ہو۔ اور پچھلے سال کی امتحانات میں 50فی صد نمبرات سے کامیابی ضروری ہے۔ خیال رہے کہ کرس پانڈنٹ ایجوکیشن، سرٹیفکٹ کورس، ٹرینی طلبا اسکالرشپ کے اہل نہیں ہونگے۔

طلبا اسکالر شپ کے لئے www.gokdom.kar.nic.in یا www.scholarships.gov.in نامی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواستیں بھر سکتےہیں۔ اسسلسلے میں زائدمعلومات کےلئے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودیویب سائٹ  www.gokdom.kar.nic.inیاhttps://dom.karnataka.gov.in/uttarakannada یا متعلقہ تعلقہ جات کے اقلیتی اطلاعاتی مرکز یا محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودی اترکنڑا کاروار فون نمبر 08385-220336/225020پر رابطہ کرنےکی محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔


Share: