لکھنؤ14جون(آئی این ایس انڈیا)ریاست میں کوویڈ 19 انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 399 ہوگئی ہے جبکہ آج14 مزید مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔
ریاست کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری امیت موہن پرساد نے اتوارکے روزیہاں بتایاہے کہ اتر پردیش میں کوویڈ 19 انفیکشن کی وجہ سے اب تک 399 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے تک،یہ تعداد 385 تھی۔
انہوں نے کہاہے کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحت مندہونے کی شرح 60 سے اوپر جارہی ہے اور فی الحال یہ 60.72 فیصدہے۔پرساد نے بتایاہے کہ ریاست میں اب روزانہ 15000 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے اور 30جون تک اسے 20000 تک لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص کثیر المنزلہ عمارتوں میں متاثرپایا جاتا ہے، تو اب پورے ٹاورکو21 کی بجائے 14 دن کے لیے سیل کردیاجائے گا۔