ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے پر مسافروں کیلئے آئیسولیشن کی ضرورت نہیں:حکومت

اب خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے پر مسافروں کیلئے آئیسولیشن کی ضرورت نہیں:حکومت

Sat, 22 Jan 2022 13:02:31    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت صحت نے کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسوں کے درمیان خطرناک ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں - اب22جنوری سے ملک میں آنے والے مسافروں کیلئے آئیسولیشن میں رہنا لازمی نہیں ہوگا- نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر کورونا پازیٹیو پایا جاتا ہے، تو اس کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کیلئے بھیجے جائیں گے اور اس دوران پروٹوکول کے مطابق اس کو الگ رکھ کر اس کا علاج کیا جائے گا -قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں 515/ اضلاع ایسے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے مثبت شرح 5فیصد سے زیادہ تھی- اس کے علاوہ حکومت نے خاص طور پر6ریاستوں کے بارے میں بات کی، جہاں پازیٹیویٹی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے- وزارت صحت نے کہا کہ ہندوستان میں کوروناکے کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں ہفتہ وار مثبت شرح تقریباً 16فیصد کے ہندسہ کو چھو چکی ہے-


Share: