بنگلورو،11؍ مئی (ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے رسہ کشی زوروں پر ہے۔ اس دوران اسمبلی کیلئے آینگلوانڈین رکن کی نامزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلہ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے بی جے پی پارٹی کی تعداد کو بڑھاکر دکھانے کے لئے گونر واجوبھائی والا کو آینگلوانڈین کے نامزد رکن کا نام پیش کیا ہے۔ 104؍ ممبروں پر لٹکتی بی جے پی اپنی تعداد بڑھاکر دکھانے آینگلو انڈین کے نامزد رکن اسمبلی کا نام اپنی لسٹ میں شامل کیا ہے جن کا نام ابھی تک نہ بی جے پی نے اعلان کیا ہے نہ کہ راج بھون سے اس دوران آل انڈیا آینگلوانڈین اسوسی ایشن نے کرناٹک حکومت کی ایسے قدم اٹھائے جانے کی سخت مخالفت کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ ہمارے طرف سے صاف ظاہر ہے کہ ہمارا کوئی بھی نامزد رکن نمبرگیم میں شامل نہیں ہوگا۔ اسوسی ایشن کے سربراہ باری اوبرین نے اس کی اطلادی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آینگلوانڈین کے ارکان اسمبلی کا اعتماد ووٹ کے دوران غلط استعمال اس کی مثال آج تک نہیں ملتی۔