ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام میں پیر تک انٹرنیٹ خدمات بند

آسام میں پیر تک انٹرنیٹ خدمات بند

Sat, 14 Dec 2019 23:16:46    S.O. News Service

گوہاٹی،14/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) آسام میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے اور امن اور قانون ونظام کو برقرار رکھنے کے لئے 16 دسمبر تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سنجے کرشن نے بتایا کہ ریاست میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون و نظام کو برقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو48 گھنٹے کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو معطل کیا گیا ہے کیونکہ فیس بک، وہاٹس ایپ، ٹویٹر اور یو ٹیوب وغیرہ سوشل میڈیا کا استعمال افواہوں کو پھیلانے اور تصاویر، ویڈیوز وغیرہ کو شیئرکرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے، جو لوگوں کواکسانے کے ساتھ قانون و نظام کوخراب کر سکتی ہے۔انٹرنیٹ خدمات کو شروعات کرمیں ریاست کے 10 اضلاع میں بدھ کو 24 گھنٹے کے لئے معطل کیا گیا تھا اور پھر اسے پورے ریاست میں اور 48 گھنٹے کے لئے بڑھا دیا گیا، یہ معطلی آج دوپہر ختم ہونی تھی۔شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں۔آسام میں تشدد مظاہرے ہوئے، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو کئی مقامات پر کرفیو لگانا پڑا۔اس قانون کے چلتے شمال مشرقی میں کافی ناراضگی ہے۔


Share: