ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر جے ڈی کا ہاتھ دلتوں کے ساتھ،تیجسوی یادو نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر پارٹی کا نظریہ صاف کیا

آر جے ڈی کا ہاتھ دلتوں کے ساتھ،تیجسوی یادو نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر پارٹی کا نظریہ صاف کیا

Wed, 12 Sep 2018 11:43:05    S.O. News Service

پٹنہ12ستمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) حزب اختلاف کے لیڈرتیجسوی یادو نے منگل کو پٹنہ میں پارٹی کی میٹنگ کے بعد کہا کہ بی جے پی نے ایس سی ایس ٹی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔تیجسوی یادو کے مطابق مرکز کی این ڈی اے حکومت چاہتی تو اسے شیڈول میں رکھ سکتی تھی جس سے اس پرمستقبل میں کوئی تنازعہ نہ ہو۔تیجسوی یادو کے مطابق بی جے پی آئین کو ختم کرکے ایک بار پھرآمرانہ نظام قائم کرناچاہتی ہے۔راشٹریہ جنتا دل کے اس موقف کے بعد یقینی طور پر دلت کمیونٹی اور دلت لیڈر را حت کی سانس لے رہے ہوں گے۔گزشتہ دنوں مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آر جے ڈی سے اپنا نظریہ صاف کرنے کی اپیل کی تھی۔تیجسوی یادونے اپنی پریس کانفرنس میں کئی بار دوہرایا کہ ہم لوگ اور مضبوطی سے ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کے حقوق کی جنگ میں ساتھ رہیں گے۔اس بیان سے صاف ہے کہ فی الحال پارٹی اعلیٰ ذاتوں کی ہمدردی کے چکر میں دلت ووٹوں کو کھونا نہیں چاہتی ہے۔تیجسوی یادونے ذات پات پرمبنی مردم شماری کی رپورٹ عام کرنے کی اپیل مرکزی حکومت سے کی ہے ۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت اعداد و شمار کو پیش نہ کرکے انصاف اور سماج کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے ۔


Share: