ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  ممبئی-کرناٹک خطہ کا  نام بدل کر ’کتورکرناٹک‘  رکھنے کا کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے کیا اعلان

 ممبئی-کرناٹک خطہ کا  نام بدل کر ’کتورکرناٹک‘  رکھنے کا کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے کیا اعلان

Mon, 01 Nov 2021 21:04:26    S.O. News Service

بنگلور،یکم نومبر (آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے پیر کو اعلان کیا کہ ممبئی-کرناٹک خطے کا نام بدل کر اب’کتور کرناٹک‘ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب سرحدی تنازعات تواتر سے  پنپ رہے ہیں تو پرانا نام رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،اس لئے علاقہ کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بومئی نے یہ اعلان ’کرناٹک راجیہ اتسو‘ کے دوران کیا، جو 65 سال قبل ریاست کی تشکیل کی یادمیں منایا جاتا ہے۔چیف منسٹر نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں حیدرآباد کرناٹک خطہ کا نام تبدیل کرکے کلیان کرناٹک کردیا ہے۔ اب آنے والے کچھ دنوں میں ہم ممبئی-کرناٹک خطے کا نام بدلنے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بومئی مہاراشٹرا حکومت کے کچھ لیڈروں کے دعوؤں کا حوالہ دے رہے تھے، جن میں مراٹھی آباد کی کافی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے بیلگاوی ضلع اور کرناٹک کے کچھ سرحدی علاقوں کو مہاراشٹرا میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بومئی نے کہا کہ اس معاملہ پر کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کئی بار سرحدی تنازعات پیدا ہورہے ہیں،تو اس صورت میں اسے ممبئی -کرناٹک علاقہ کہنے کا کیا فائدہ  ہے؟انہوں نے کہا کہ علاقہ میں یہ تبدیلیاں صرف 1956 میں ہونی چاہیے تھیں جب ریاستوں کی تنظیم نو کا ایکٹ نافذ ہوا تھا۔


Share: