بنگلورو، 15؍ دسمبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کم ہونے کے ساتھ ہی 17 ؍ نومبر سے کالجوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ لیکن اسکولس کھولنے کے لئے حکومت نے ابھی کوئی گرین سگنل نہیں دیا ہے۔
اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق وزیر تعلیم سریش کمار نے آج ایک اہم خبردی ہے جس میں کہا ہے کہ بہت جلد اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا جائے گا۔
انہو ں نے کہا کہ ریاست میں 10ویں اور 12 ویں جماعتوں کے لئے کلاسوں کو شروع کرنے کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ ماہرین کی کمیٹی سے تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ لیا جائے گا۔
سریش کمار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ سے بات چیت کر کے اسکولوں کو کھولنے کی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ اس اقدام سے اسکولوں میں داخلہ دلانے کے لئے ایک موقع بھی مل جائے گا۔
وزیر تعلیم سریش کمار نے بتایا کہ جن والدین نے رواں تعلیمی سال کے لئے ابھی تک اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل نہیں کراویا ہے انہیں اسکولس کھلنے سے داخلے کا ایک اور موقع مل جائے گا۔