ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ،محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم واڈرا کے گھر پہنچ گئی  

 رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ،محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم واڈرا کے گھر پہنچ گئی  

Mon, 04 Jan 2021 20:47:42    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی ٹیم کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ کرنے ان کے گھر پہنچی ہے۔

آئی ٹی ٹیم بے نامی املاک کیس میں واڈرا کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔ واڈرا اس وقت پیشگی ضمانت پر ہیں۔ پہلے تو وہ کرونا کی وجہ سے تحقیقات میں شریک نہیں ہوسکے،تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وڈرا سے کس معاملے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،البتہ یہ الزام ہے کہ واڈرا کی فرم اسکائی لائٹ ہاسپٹلیٹی نے راجستھان کے بیکانیر میں زمین خریدی، لیکن یہ زمین غریب دیہاتیوں کی بازآبادکاری کے لئے تھی، اس معاملہ کے تحت ان پر منی لانڈرنگ کے الزام میں 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 2018 میں واڈرا اور ہریانہ کے سابق سی ایم بھوپندر سنگھ ہڈا کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اسکائی لائٹ ہاسپٹلٹی نے گڑگاؤں کے شکوہ پور گاؤں میں 3.5 ایکڑ اراضی کو ڈی ایل ایف کو بہت زیادہ شرح پر فروخت کیا اس کے بعد واڈرا نے کہا تھا کہ ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات سیا ست زدہ ہیں۔


Share: