ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  دکشن کنڑا میں 42؍افراد کی رپورٹ منفی

 دکشن کنڑا میں 42؍افراد کی رپورٹ منفی

Thu, 16 Apr 2020 09:55:07    S.O. News Service

منگلورو،16؍اپریل (ایس او نیوز) دکشن کنڑا میں 42 ؍ افراد کی رپورٹ چہارشنبہ کے دن منفی آئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ 11 دنوں سے بھی اسی طرح کی رپورٹیں آئی ہیں۔11 دن قبل یعنی 4؍اپریل تک پازیٹیو رپورٹیں آئی تھیں اس کے بعد 148 افراد کی رپورٹوں کا انتظار تھا۔ بخار سے متاثرہ 5؍افراد کو نگرانی میں رکھا گیا تھا۔

چہارشنبہ کے دن 74؍ افراد کی اسکریننگ کی گئی اور تاحال39،658 افراد کی اسکریننگ ہوئی ہے۔ چہارشنبہ کو 22 ؍افراد کے تھوک کے نمونے جانچ کیلئے منگلورو کے وینلاک اسپتال بھیجے گئے ۔15؍اپریل تک 1225 افراد کو ہوم کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ وینلاک اسپتال میں کوئی بھی شخص کوارنٹائن میں نہیں۔ای ایس آئی اسپتال میں 25 ؍افراد کوارنٹائن میں ہیں۔

چہارشنبہ کے دن 4848 افراد نے 28 دنوں کی کوارنٹائن کی مدت پوری کی ہے۔ تاحال 658 افراد کے تھوک کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے تھے جن میں سے 510 افراد کی رپورٹ منفی ہے جن میں 498 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 12 افراد کی رپورٹ پازپیٹیو آئی تھی جن میں ایک بچہ اور ایک عمر رسیدہ خاتون صحت یاب ہوکر اسپتال سے رخصت ہوئے ہیں۔ بقیہ 3 ؍افراد روبہ صحت ہیں۔ 


Share: