ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  بنگال کے ڈاکٹروں کی حمایت میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے کیا ملک گیرہڑتال کا اعلان 

 بنگال کے ڈاکٹروں کی حمایت میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے کیا ملک گیرہڑتال کا اعلان 

Mon, 17 Jun 2019 12:44:28    S.O. News Service

نئی دہلی 17جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے اتوار کو کہاہے کہ وہ مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ ہوئے مبینہ تشدد کی مخالفت میں پیرکوہڑتال پر رہیں گے۔ آئی ایم اے نے کہا کہ ہنگامی خدمات کے علاوہ تمام قسم کا کام بند رہے گا۔ آئی ایم اے کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا، جب ایک دن پہلے ہی مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں سے ڈاکٹروں اور میڈیکل پیشہ سے وابستہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا تھا۔ملک کی سب سے بڑی طبی ادارے آئی ایم اے نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی سطح پر ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے قانون بنانا چاہیے۔ آئی ایم اے کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ آئی ایم اے نے کہا کہ قانون میں ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کرنے والوں کو مثالی سزاملنی چاہیے۔ آئی ایم اے نے کہا کہ 24 گھنٹے (پیر کی صبح 6 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک)کے لیے ہنگامی خدمات کو چھوڑ کر تمام طرح کی سروس بند رہے گی۔ ہڑتال کے دوران ایمرجنسی خدمات جاری رہیں گی، آئی ایم اے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی خط لکھ کر ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے قانون لانے کی مانگ کی تھی۔  


Share: