ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 60 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر پائے جانے والے تمام ٹول گیٹس کو نکالے جانے کا روڈ ٹرانسپورٹ وزیر کااعلان؛ کیا سورتکل ٹول ناکہ بھی اب ہٹے گا ؟

60 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر پائے جانے والے تمام ٹول گیٹس کو نکالے جانے کا روڈ ٹرانسپورٹ وزیر کااعلان؛ کیا سورتکل ٹول ناکہ بھی اب ہٹے گا ؟

Wed, 23 Mar 2022 02:02:30    S.O. News Service

بھٹکل 22/ مارچ (ایس او نیوز) مینگلور کے قریب سورتکل ٹول گیٹ کو لے کر احتجاج میں شدت پیدا ہورہی تھی جس کے دوران آج منگل کو مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز مسٹر نیتن گڈکری نے ٹویٹ کرتےہوئے اعلان کیا کہ   ایک ٹول ناکہ کے بعد دوسرا ٹول ناکہ اگر 60 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر پایا جاتا ہے تو اُس ٹول ناکہ کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے   لوک سبھا  میں بتایا کہ اُنہیں پتہ چلا ہے کہ بعض جگہوں پر 60 کلو میٹر سے بھی کم فاصلےپر ٹول ناکہ بنائے گئےہیں جو غیر قانونی ہے، مگر میں لوک سبھا کو یقین دلاتاہوں کہ ایسے ٹول ناکے  اگلے تین ماہ کے اندر بند کردئے جائیں گے۔

لوک سبھا میں اپنے خطاب کی ایک وڈیو کلپ بھی اپنے ٹویٹ میں نتین گڈکری نے پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ  جو لوگ ٹول ناکہ کے قریب رہتےہیں   ایسے لوگ اپنا آدھار کارڈ دکھاکر ٹول ناکہ سے گذرنے کےلئے   منظوری پاس حاصل کرسکتےہیں، اور اُنہیں پاس جاری کئے جائیں گے۔

نتین گڈکری کے ان دو بڑے اعلانات کے بعد عوام کو ایک حد تک راحت مل سکتی ہے۔


Share: