ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 31 دسمبر سے بیکار ہو جائیں گے پرانے اے ٹی ایم کارڈ؛اگر نیا کارڈ موصول نہیں ہوا ہو تو بینک جاکر کارڈ بدلوانا ضروری

31 دسمبر سے بیکار ہو جائیں گے پرانے اے ٹی ایم کارڈ؛اگر نیا کارڈ موصول نہیں ہوا ہو تو بینک جاکر کارڈ بدلوانا ضروری

Thu, 20 Dec 2018 22:14:53    S.O. News Service

نئی دہلی20 دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ کچھ دنوں سے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے بینک مسلسل اپنے گاہکوں کو ایک میسج روانہ کر رہے ہیں۔ جس میں صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ نئے سال میں آپ کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ بند ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بینکوں کی طرف سے گاہکوں سے نیا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے یا بذریعہ پوسٹ موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم مشین میں جاکر اُس کا پن تبدیل کرکے ایکٹویٹ کرنے  کی اپیل کی جارہی ہے۔ اگر آپ نے متعلقہ  میسج پڑھنے کے باوجود اس کو نظر انداز کر دیا ہے تو آپ کو 1 جنوری سے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

دراصل، ریزرو بینک آف انڈیا کی گائیڈلائن کے مطابق 31 دسمبر کے بعد میگنیٹک اسٹراپ والا کارڈ  کام کرنا بند کر دے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ 1 جنوری سے میگنیٹک اسٹراپ والے اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ بیکار ہو جائیں گے۔ واضح ہو کہ فی الحال ملک میں میگنیٹک سٹراپ اورای ایم وی چپ کے ساتھ دو طرح کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ چلن میں ہیں۔ سیکورٹی کے لحاظ سے اسے  درست نہیں سمجھا جارہا ہے ۔ ایسے میں بینکوں نے ای ایم وی چپ والے اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ دینا شروع کر دیا ہے۔ ایسے میں اگر آپ کے پاس بھی میگنیٹک ا سٹراپ والے کارڈ ہیں تو اسے چپ والے کارڈ سے بدلوانا ضروری ہے۔  اس کے لئے بینکوں کی جانب سے آپ سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ریزرو بینک نے قریب 3 ماہ پہلے بینکوں کو ہدایت دی تھی کہ 1 جنوری، 2019 سے نئے ۔ CTS چیک بک کا استعمال بند کر دیں ۔ آر بی آئی کی ہدایات کے بعد اس سلسلے میں بینکوں کی جانب سے اپنے صارفین سے اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ اس میں گاہکوں سے پرانے چیک بک جمع کرنے اور نئے چیک بک جاری کرنے کے لئے اپیل کی گئی ہے۔واضح ہو کہ CTS کے تحت چیک کی ایک الیکٹرانک امیج کیپچر ہو جاتی ہے اور فیزیکل چیک کو ایک بینک سے دوسرے بینک میں کلیئرنس کے لئے بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ 


Share: