ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنڑا فلم ادا کار وجئے کو ضمانت دینے سے زیریں عدالت کا انکار

کنڑا فلم ادا کار وجئے کو ضمانت دینے سے زیریں عدالت کا انکار

Thu, 27 Sep 2018 11:38:56    S.O. News Service

بنگلورو،27؍ستمبر(ایس او نیوز) معروف کنڑا فلم ادا کار وجئے  پر اپنے جم ٹرینر کو اغوا کرنے اور اس پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے سلسلے میں آج وجی کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں زیریں عدالت نے محروس اداکار کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ شہر کے آٹھویں اڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں آج وجی کی گرفتاری کے بعد ضمانت کے لئے عرضی پیش کی گئی۔ تاہم جسٹس مہیش بابو نے وجئے  کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ 22؍ ستمبر کی رات وجی کو گرفتار کرتے ہی پولیس نے انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا جہاں وجی اور ساتھی ملزمین کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ بتایاجاتاہے کہ وجئے  پر الزام ہے کہ اپنے دوستوں کے ساتھ وسنت پور میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ماروتی گوڈا نامی جم ٹرینر کا اغوا کرکے اس پر قاتلا نہ حملہ کیاتھا۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے جب پولیس نے وجئے  کو گرفتار کیاتو اسی رات مجسٹریٹ نے وجی اور دیگر ملزمین کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیاتھا۔23 ستمبر کو وجئے  کی طرف سے اے سی ایم ایم عدالت میں ضمانت کی عرضی دائر کی گئی تھی۔ آج اس عدالت نے وجی اور دیگر ملزمین کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔البتہ وجئے کے پاس ضمانت کے لئے سیشن عدالت سے رجوع ہونے کا موقع ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ وجئے  کے وکیلوں کی طرف سے کل ضمانت کے لئے سیش عدالت میں عرضی دائر کی جائے گی۔ 


Share: