ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں اَن لاک 3 کے پہلے روز سڑکوں اور بازاروں میں بھیڑبھاڑ، اکثر مسجدوں میں کورونا رہنما خطوط پر عمل کے ساتھ 5 وقت نمازوں کی ادائیگی

کرناٹک میں اَن لاک 3 کے پہلے روز سڑکوں اور بازاروں میں بھیڑبھاڑ، اکثر مسجدوں میں کورونا رہنما خطوط پر عمل کے ساتھ 5 وقت نمازوں کی ادائیگی

Tue, 06 Jul 2021 11:44:57    S.O. News Service

 بنگلورو، 6؍ جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں پورے دو ماہ  دس دنوں بعد   کورونا لاک ڈاؤن میں مکمل ڈھیل دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عباگاہوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی جس کے نیتجہ میں نماز فجر ہی سے شہر بنگلورو اکثر مسجد میں بھر ی بھری نظر آئیں۔ فرزندان تو حید کافی خوش تھے کہ سوا دو ماہ بعد انہیں مسجدوں میں نمازوں کی ادائیگی کا پھر سے اللہ تعالیٰ نے موقع عطا کیا ہے جس پر اکثر مسلمانوں نے سجد ہ شکر بجالایا ۔

مسجدوں میں کورونا گائیڈ لائنس جیسے ماسک اور سماجی فاصلہ پر عمل کے ساتھ پانچوں وقت کی نمازیں ادا کی گئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کا کل پہلادن تھا۔ اکثر لوگوں دو ماہ بعد اپنی سواریوں پر نکلے ہیں جس کے نتیجہ میں شہر کی اکثر مصروف ترین سڑکوں پر کافی بھیڑ بھاڑ تھی۔  بازاروں ، مارکیٹوں کی بھی یہی صورتحال تھی۔ پچھلے  سوا دو مہینوں سے صرف اشیائے ضروریات جیسے راشن، پھل، سبزیوں ، چکن، مٹن،  اور بیف کی دکانیں مقررہ وقت تک کھلی رہتی تھیں، دیگر کپڑوں ، گھریلواشیا ، زیورات ، الیکٹرانکس اشیا کی دکانیں پورے دو ماہ بعد کل کھلی ہیں۔ اس لئے ان دکانوں اور شاپوں پر بھی کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ 

19 ؍جولائی تک یہ نرمی دی گئی ہے ۔شب 9 بجے تا صبح 5 بجے نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔ ان 15 دنوں کے دوران اگر حالات نارمل رہے اور کورونا قابو میں آگیا تو نائٹ کرفیو بھی ہٹا لیا جاسکتا ہے۔ اگر اگلے 15 دنوں میں کورونا قابو میں نہ آیا  اور کورونا کے تازہ معاملات بڑھنے لگے تو پھر سے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔ خود وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈیا یورپا نے اَن لاک 3 کے اعلان کے دوران یہ کہا ہے۔ اس لئے کورونا گائیڈ لائنس پر تمام شہریوں کو سختی سے عمل کرنا چاہئے تا کہ ہماری مساجد و دیگر عبادت گاہیں کھلی رہیں، بازار کھلے رہیں، عام زندگی پر کوئی اثر نہ پڑے۔ اَن لاک 3 کے پہلے دن جس طرح سے بازاروں اور سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ دیکھی گئی ، نہ سماجی فاصلے کا لحاظ تھا اور نہ ہی گائیڈ لائنس پر عمل ہورہا تھا ، باہر نکلنے پر ماسک پہننا لوگوں کی عادت بن چکی ہے۔ اکثر لوگوں نے ماسک تو پہنا تھا لیکن کورونا کے دیگر گائیڈ لائنس پر بمشکل عمل کررہے تھے۔  


Share: