بھٹکل:8/ مارچ (ایس اؤنیوز)موجودہ دور میں خواتین سیاست، فلکیات ، سائنس ، کھیل ، موسیقی اور ادب سمیت کئی میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔کتابوں سے پتہ چلتاہے کہ قدیم زمانے میں خواتین کا احترام کیا جاتاتھا۔ گھروں میں سب کچھ خواتین کے ہاتھ میں ہوتاہے۔ اتنا ہونے کے باوجود معاشرے میں اور روزگار کے میدانوں میں عورت ظلم کا شکار ہورہی ہے۔ عورتوں کو چاہئے کہ وہ خود مختاری کی طرف قدم بڑھائے۔ ان خیالات کااظہار بھٹکل محکمہ باغبانی کی افسر ڈاکٹر سندھیا بھٹ نے کیا۔
وہ یہاں شہر کی اگنیانشیوری ایجوکیشن کالج میں بین الاقوامی یوم ِ خاتون کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام میں شریک ہوکر خطاب کررہی تھیں۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سریش نایک نے کہاکہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے عزت و خود مختاری سے زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی نے استقبال کیا۔ پروگرام کے شروع میں دیویا اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔ والینڈا نے شکریہ اداکیا ۔ طالبات کویتا اور اشونی نے نظامت کی۔