ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی آئی ٹی اداروں میں خالی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ :رپورٹ

آئی آئی ٹی اداروں میں خالی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ :رپورٹ

Mon, 26 Mar 2018 00:02:47    S.O. News Service

نئی دہلی ،25؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی طرف سے مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق2013سے گزشتہ پانچ سال میں آئی آئی ٹی اداروں میں خالی رہنے والی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ آئی آئی ٹی بی ایچ یو میں سب سے زیادہ سیٹیں خالی ہیں۔2014کو چھوڑ کر گزشتہ پانچ برس میں اہم اداروں میں خالی رہنے والی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کا رجحان ہے۔اس کی وجہ سے وزارت کو ایک پینل تشکیل کرنا پڑا جس نے مسئلے سے نمٹنے کے لئے کئی سفارشات کی ہیں۔گزشتہ سال قائم کی گئی کمیٹی نے اس سال شروع میں اپنی رپورٹ جمع کی۔وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق تمام آئی آئی ٹی میں تقریباً11,000سیٹیں ہیں جن میں 2013 سے 274 خالی پڑی ہیں جن میں 2013 میں 15، 2014 میں پانچ، 2015 میں 39، 2016 میں 96اور 2017میں 121خالی سیٹیں شامل ہیں۔جہاں تک آئی آئی ٹی بی ایچ یو کا تعلق ہے تو 23ہندوستانی ٹیکنالوجی اداروں میں 2013سے سب سے زیادہ سیٹیں یہیں خالی ہیں۔اس میں 2017میں 32، 2016 میں 38، 2015 میں 28، 2014 میں تین اور 2013میں چار سیٹیں خالی تھیں۔انڈین اسکول آف مائنس (اسے 2016 میں آئی آئی ٹی کا درجہ دیا گیا تھا)اس میں 2016 اور 2017 میں 23-23 سیٹیں خالی تھیں۔آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی حیدرآباد میں 2013 سے 2017 کے درمیان کوئی سیٹ خالی نہیں رہی جبکہ آئی آئی ٹی دہلی میں 2013 سے 2015 کے درمیان ایک بھی سیٹ خالی نہیں رہی۔سال 2016اور 2017 میں آئی آئی ٹی دہلی میں دو-دو سیٹیں خالی تھی۔وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور مرکز کی طرف سے مالی امداد دیگر ٹیکنالوجی اداروں میں سیٹیں خالی رہنے کی تعداد کو کم سے کم کرنے کے لئے انسانی وسائل کی وزارت نے ایک کمیٹی قائم کی ہے تاکہ وہ مناسب اقدامات کی سفارش کر سکے۔


Share: