ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Tag: Delhi
    دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹروں کی حتمی فہرست جاری، الیکشن کمیشن نے تفصیلات فراہم کیں

    دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹروں کی حتمی فہرست جاری، الیکشن کمیشن نے تفصیلات فراہم کیں

    07-01-2025 
    دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے قبل، الیکشن کمیشن نے حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 رجسٹرڈ ووٹرس ہیں، جن میں 83 لاکھ 49 ہزار 645 مرد، 71 لاکھ 73 ہزار 952 خواتین اور 1261 تیسری جنس کے ووٹرس شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار 2 لاکھ 8 ہزار 302 نئے ووٹرس پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
    دہلی: کانگریس کا 'پیاری دیدی' منصوبہ، خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا وعدہ

    دہلی: کانگریس کا 'پیاری دیدی' منصوبہ، خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا وعدہ

    06-01-2025 
    اس سال دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 'پیاری دیدی یوجنا' کے تحت ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پیر کو اس منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت میں آئی تو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی اس اسکیم کو منظوری دی جائے گی۔
    دہلی: عظیم الحق دہلی وقف بورڈ کے سی ای او مقرر، لیفٹیننٹ گورنر نے عآپ کو ٹھہرایا تاخیر کا ذمہ دار

    دہلی: عظیم الحق دہلی وقف بورڈ کے سی ای او مقرر، لیفٹیننٹ گورنر نے عآپ کو ٹھہرایا تاخیر کا ذمہ دار

    05-01-2025 
    دہلی میں سیاسی ماحول گرم ہے، اور اسی دوران لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے دہلی وقف بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر عظیم الحق کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے عام آدمی پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ حکومت نے تقرری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر اور قانونی ضوابط کی خلاف ورزی کی۔
    دہلی اسمبلی انتخاب: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، 10 وی آئی پی سیٹوں پر اہم مقابلے کا جائزہ

    دہلی اسمبلی انتخاب: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، 10 وی آئی پی سیٹوں پر اہم مقابلے کا جائزہ

    04-01-2025 
    دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آئندہ 3 سے 4 دنوں میں متوقع ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 29 امیدواروں کے نام شامل ہیں، جن میں کئی اہم سیٹیں بھی شامل ہیں۔ بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف سابق رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کو امیدوار بنایا ہے۔
    دہلی میں گھنے دھند کے باعث اورینج الرٹ، 400 سے زائد پروازیں متاثر

    دہلی میں گھنے دھند کے باعث اورینج الرٹ، 400 سے زائد پروازیں متاثر

    04-01-2025 
    آج چار جنوری کو دہلی میں شدید سردی کے دوران گھنے دھند کے باعث اورینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حد نگاہ صفر ہونے کے سبب دہلی ایئرپورٹ پر 400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، دہلی ایئرپورٹ پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
    دہلی ایئرپورٹ پر گھنی دھند کے باعث پروازیں متاثر، مسافروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری

    دہلی ایئرپورٹ پر گھنی دھند کے باعث پروازیں متاثر، مسافروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری

    02-01-2025 
    دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں شدید سردی کے ساتھ گھنی دھند نے بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت میں خلل کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں، دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
    نئے سال کی آمد پر دہلی-این سی آر اور یوپی میں شدید سردی اور کہر کا قہر

    نئے سال کی آمد پر دہلی-این سی آر اور یوپی میں شدید سردی اور کہر کا قہر

    01-01-2025 
    نئے سال کی شروعات شدید سردی اور گھنے کہرے کے ساتھ ہوئی۔ دہلی-این سی آر میں سردی اپنی شدت کے ساتھ جاری ہے، جہاں تیز ہواؤں اور سرد لہر نے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ آسمان سے گرتی شبنم نے رات کے درجہ حرارت کو مزید کم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ خود کو گرم رکھنے کے لیے سڑکوں کے کنارے آگ کا سہارا لے رہے ہیں۔
    دہلی میں شوہر کی خودکشی سے پہلے 54 منٹ کا ویڈیو، بیوی پر الزامات

    دہلی میں شوہر کی خودکشی سے پہلے 54 منٹ کا ویڈیو، بیوی پر الزامات

    01-01-2025 
    دہلی کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر 54 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ بنگلورو کے اتل سبھاش کیس سے مشابہت رکھتا ہے۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت پونیت کھورانہ کے طور پر ہوئی ہے۔
    سنجے سنگھ کی بیوی کے دو ریاستوں میں ووٹ ہونے کا الزام، دیویندر یادو نے الیکشن کمیشن سے جانچ کا مطالبہ

    سنجے سنگھ کی بیوی کے دو ریاستوں میں ووٹ ہونے کا الزام، دیویندر یادو نے الیکشن کمیشن سے جانچ کا مطالبہ

    31-12-2024 
    دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ کے مبینہ طور پر دو ریاستوں میں ووٹر ہونے کے معاملے کی جانچ کرے۔ یادو کا کہنا ہے کہ انیتا سنگھ نے اپنے حلف نامہ میں اتر پردیش کے سلطان پور کی ووٹر ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن ان کا نام دہلی کی ووٹر لسٹ میں بھی شامل ہے۔
    شمالی ہندوستان میں سردی بڑھنے سے درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر گیا

    شمالی ہندوستان میں سردی بڑھنے سے درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر گیا

    30-12-2024 
    شمالی ہندوستان میں موسم سرما کی شدت بڑھ رہی ہے، جہاں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سیلسیس تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سمیت دیگر ریاستوں میں شدید سردی پڑنے والی ہے۔ دہلی میں کہرے کی موٹی تہہ نے سردی میں اضافہ کردیا ہے اور درجہ حرارت 12 ڈگری تک گر گیا ہے۔
    دہلی میں شدید سردی کے دوران بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    دہلی میں شدید سردی کے دوران بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    29-12-2024 
    قومی دارالحکومت دہلی میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 دسمبر کو پورا دن مطلع ابر آلود رہا، اور دسمبر کے مہینے میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا 101 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8:30 بجے تک 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دن بھر درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔
    بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، دہلی میں 15 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، دہلی میں 15 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    28-12-2024 
    دہلی-این سی آر اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جمعہ کی رات سے جاری بارش نے موسم کو انتہائی سرد بنا دیا ہے اور کئی مقامات پر بارش دیر رات تک جاری رہی۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر بجلی گرنے کے خطرے کی وارننگ دی ہے۔ تیز ہواؤں اور مسلسل بارش کے پیش نظر میرٹھ اور سہارن پور میں ضلع