13-01-2025
وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان نے اپنے بھٹکل کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ٹاون میونسپل کاونسلوں کی طرف سے درجہ بڑھانے کی تجویز موصول ہوئی ہے، انہیں مختلف زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اس طرح آئندہ بجٹ میں حکومت کی طرف سے 63 ٹاون میونسپل کاونسلوں کو ترقی دینے کا فیصلہ سامنے لایا جائے گا ۔
View more
13-01-2025
اتر کنڑا کے دورے پر آئے ہوئے وزیر برائے چھوٹی آب پاشی این ایس بوسا راجو نے بھٹکل پہنچ کر یہاں کے کڈوین کٹہ ڈیم اور اس سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ڈیم کی گہرائی بڑھانے کے لئے وہاں پر جمع شدہ کچرا اور مٹی نکالنے کے علاوہ کسانوں کے کھیتوں کو پانی فراہمی کے لئے بنائے نالوں کی بھی مرمت اور صفائی کروانے کا حکم دیا ۔
View more
09-01-2025
تعلقہ کے شیرالی الوے کوڈی میں 11 ویں کنڑا ساہتیہ سمیلن منعقد ہوا جس میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں خاتون ٹیچر سویتا نائک اور ریٹائرڈ جج روی نائک کی کتابوں کی رسم اجرا انجام دی گئی ۔
View more
01-01-2025
کرسمس تہوار، اسکولوں کی تعطیل اور نئے سال کے استقبال کے لئے جشن منانے کے موقع پر ریاست کے مشہور مذہبی اور سیاحتی مرکز مرڈیشور میں عام طور پر سیاحوں کا جو ہجوم رہتا تھا اور جو رونق ہوتی تھی، امسال اس کی ایک جھلک بھی دور دور تک نظر نہیں آئی ۔
View more
30-12-2024
جمادی الاخری 1446ھ مطابق 25/26 دسمبر 2024ء بروز بدھ و جمعرات جامعۃ الصالحات جالی روڈ بھٹکل میں شہر کے مدارس واسکولوں اور کالجزکی طالبات کے درمیان اجتماعی قرأت اور نعت کا ایک تاریخی مسابقہ منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف تعلیمی دینی وعصری اداروں سے 76 جماعتوں نے حصہ لیا جن کو سفلی، وسطی اور علیا اجتماعی قرأت ونعت میں شرکت کا موقع ملا، جملہ شریک طالبات کی تعداد 488 تھی۔
View more
29-12-2024
کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کی طرف سے رکن پارلیمان و صدر پارلیمنٹری اسٹانڈٰنگ کمیٹی ڈاکٹر فگّن سنگھ کلاستے کو ایک میمورنڈم سونپا گیا جس میں ضلع کے اندر بڑی تعداد میں موجود نقلی ذات سرٹیفکیٹ رکھنے والوں پر قابو پانے کی درخواست کی گئی ہے ۔
View more
28-12-2024
جرائم کی روک تھام سے متعلق جو مہینہ بھر کی مہم چلائی جا رہی ہے اس کی کڑی کے طور پر بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سرکاری پی یو کالج ہدین میں بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔
View more
26-12-2024
شہر کے نوائط کالونی علاقے میں واقع متنازع مقام مورین کٹے کے پاس رکھی گئی لکڑی کی بنی مورت غائب ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہندو تنظیم سے متعلقہ کارکنان نے ہنگامہ کھڑا کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے اس مقام پر کشیدگی پیدا ہوگئی ۔
View more
20-12-2024
بدھ کی شام بھٹکل نور مسجد کے سامنے واقع ایک میڈیکل شاپ کے عقب میں واقع کھلے کنویں میں گرکر ١٤ سالہ معصوم لڑکے کی موت کے بعد جمعرات کی صبح لڑکے کے رشتہ دار بھٹکل پہنچے اور کنویں کے اطراف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسکول کے اساتذہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی لاپرواہی کے سبب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا
View more
18-12-2024
تفریحی سفر ایک 14 سالہ طالب علم کے لیے زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا، جب تعلیمی ٹریپ ایک المناک حادثے میں بدل گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی شام تقریباً 7:30 بجے بھٹکل نور مسجد کے سامنے پیش آیا، جہاں بس رُکنے کے بعد رفع حاجت کے لیے نیچے اترنے والا طالب علم غیر محفوظ کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گی
View more
16-12-2024
بھٹکل تعلقہ میں ایک طرف نیشنل ہائی وے 66 پر چل رہا ہے توسیعی منصوبے کا کام کبھی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے تو دوسری طرف جگہ جگہ سڑک اکھڑنے، گڈھے پڑنے اور یہاں وہاں کچرا، پتھر، مٹی وغیرہ کے ڈھیر سے راہگیروں اور موٹر سواریوں کے لئے حادثہ پیش آنے کے امکانات ایک عام بات بن گئی ہے ۔
View more
16-12-2024
انجمن گرلز ہائی اسکول بستی روڈ کی ہونہار طالبہ ام کلثوم بنت عبدالسلام محتشم کو سال 2024-25 کا بتول انجمن کا باوقار خطاب دیا گیا۔ اس ایوارڈ کی دوڑ میں ماریہ قبطیہ بنت محمد مظہر حاجی فقہی دوسرے نمبر پر رہیں، تاہم دونوں کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ مزید برآں، سیفیٰ بنت سید جعفر صادق کو ممتاز طالبہ کے خطاب سے نوازا گیا اور انہیں سلور میڈل دیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy