ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کے لئے نئے عہدیداران کا اعلان؛ عبدالرقیب پلّور صدر اور زہیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کے لئے نئے عہدیداران کا اعلان؛ عبدالرقیب پلّور صدر اور زہیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

Mon, 10 Nov 2025 16:51:46    S O News
بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کے لئے نئے عہدیداران کا اعلان؛ عبدالرقیب پلّور صدر اور زہیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

ریاض، 10 نومبر (ایس او نیوز): بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کی نئی میقات کے لیے حال ہی میں انتظامیہ اراکین کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد، اب جماعت کے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آگیا ہے۔ نئے انتخاب کے مطابق جناب عبدالرقیب پلّور صدر اور جناب زُہیب پیشمام جنرل سکریٹری کے کلیدی عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں۔

یہ انتخاب جماعت کے سرپرست جناب عبدالعلیم قاضیا کی زیرِ صدارت بالاتفاق رائے عمل میں آیا، جس میں  جملہ عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں:raqib-zuhaib

صدر: جناب عبدالرقیب پلّور
نائب صدر: جناب عبدالمجید ایس ایم
جنرل سیکریٹری: جناب زہیب پیشمام 
جوائنٹ سیکریٹری: جناب عبدالباری کولا
خازن و محاسب: جناب عمّار قاضیا

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم اس بھٹکلی جماعت کے تقریباً 150 اراکین ہیں۔ حالیہ انتخابات میں سبکدوش انتظامیہ کے تین اراکین کو برقرار رکھا گیا جبکہ 12 نئے اراکین کو ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔اب  صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مزید دو اراکین کو نئی انتظامیہ میں شامل کریں۔

اس طرح جناب عبدالعلیم قاضیا کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی نئی انتظامیہ کے دیگر اراکین کے نام درج ذیل ہیں: ظہیر کریکال، سید عمران ایس ایم، تنویر شاہ بندری، ابوبکر صدیق، صہیب مصباح، نصیف ائیکّیری، صفوان سعیدی، سعود جاکٹی، ارشاد احمد اور سید عقبہ لنکا۔

اس موقع پربھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے ریاض جماعت کے تمام نومنتخب اراکینِ انتظامیہ اور عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے  کہ نئی ٹیم اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ جماعتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائے گی، ریاض میں مقیم بھٹکلی کمیونٹی کے درمیان اتحاد، سماجی خدمت اور ملی تعاون کے جذبے کو فروغ دے گی، اور جماعت کے وقار میں نئے نقوش ثبت کرے گی۔


Share: