بھٹکل:11/ نومبر (ایس اؤنیوز(بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی قیادت میں ریاست گیر منائی جارہی پریورتنا ریلی 13 نومبر کو بھٹکل پہنچے گی ، اس دن شام 6بجے گروسدھیندرا کالج کے صحن میں منعقد ہونے والے عام اجلاس میں بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے مختلف مقامات سے قریب 20ہزار لوگ جمع ہونے کابھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک نے اعلان کیا۔
سنیچر کی شام نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پارٹی صدر یڈیورپا کی قیادت میں شہر پہنچنے والی یاترا کا بھٹکل سرحد گورٹے پرضلع بی جے پی کی طر ف سے استقبال کیا جائے گا، جس کی پوری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عوام کو سفر ی سہولیات دینے کے لئے 140ٹمپو کا استعمال کیا جائے گا،1500بائک ریلی میں شریک ہونگے۔ یاترا کے متعلق بوتھ سطح پر تشہیری مہم جاری رہنے کی بات کہی۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سمیت عوام سے شرکت کی اپیل کی۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ایم جی نائک، گوند نائک، امیش نائک، پرمیشور دیواڑیگا، سنیل بی نائک، ایشور نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، موہن نائک، سنتوش نائک، لکشمن نائک، مورتی ہیگڈے ، دھنیا کمار جین وغیرہ موجود تھے۔