کاروار:4/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) روایتی فطری جذبات سے رقص کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کئے جانےو الے ساحلی پٹی کے مشہور روایتی تھیڑ فن کاری یکش گاناکے چمکتے ستارے ، ماہر پدم شری کے ایوارڈ یافتہ شری چٹانی رام چندر ہیگڈے کی موت پر ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے سمیت کئی عوامی لیڈران، تنظیموں اور ادارو ں کے عہدیداراوں نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔
اس سلسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے نےکہا ہے کہ یکش گانا کے چمکتے ستارے اور میرے خاص دوست رام چندر ہیگڈے کی موت پر مجھے کافی رنج ہواہے، اپنی ساری زندگی روایتی فن کاری یکش گاناکے لئے وقف کی تھی ۔ اپنی غربت کو نظر انداز کرتے ہوئے بچپن سے ہی انہوں نے یکش گانا کو پیش کرتے ہوئے ملک و بیرون ملک شہرت پائی تھی۔ عوامی سطح پر بہت ہی معروف اور دل پسند شخصیت تھی ۔ فن کاری کے ذریعے اعلیٰ مقام پانے کے باوجود انہوں نے چھوٹی سی دیہات میں کسان کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے سادہ اور ایمانداری کی زندگی گزاری ، جو ہم سب کے لئے ایک مثال ہونےکی بات کہی ہے۔ ان کی موت سے یکش گانا میدان کے لئے کافی نقصان پہنچا ہے ، ان کی جگہ لینا ناممکن ساہے ، ان کی موت سے جو غم ان کے خاندان ، رشتہ داروں اور دوستوں کو ہواہے اس میں میں برابر کا شریک ہونےکی بات کہی ہے۔