ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یورو2016فائنل :جرمنی اور اٹلی کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع

یورو2016فائنل :جرمنی اور اٹلی کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع

Fri, 01 Jul 2016 21:53:06    S.O. News Service

بورڈوکس،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یورپ کی دو سب سے اعلی ٹیمیں جرمنی اور اٹلی یورو 2016فٹ بال کوارٹر فائنل میں کل یہاں جب آمنے سامنے ہوں گی تودلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔جرمنی کے کپتان باسٹین سوینسٹاگر بورڈوکس میچ میں پہلی بار ابتدائی الیون میں جگہ بنانے کیلئے تیار ہیں جبکہ اٹلی کے تجربہ کارڈفینڈر ڈینیل دی روسی کی فٹنس پر سب کی نظریں ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ مقابلوں میں یورو 2012سیمی فائنل میں اٹلی نے 2-1سے جیت درج کی تھی جبکہ مارچ میں دوستی میچ میں جرمنی کی ٹیم نے 4-1سے بازی ماری تھی۔جوچیم عالمی چمپئن جرمنی اور انتونیو کوٹے کی اٹلی نے اعتراف کیا ہے کہ یورو چمپئن شپ فائنلس میں یہ ان کا اب تک کا سب سے سخت مقابلہ ہے۔کوٹے نے تو یہاں تک کہا ہے کہ عالمی چمپئن ٹیم کا سامنا کرنا فٹ بال میں’’ایورسٹ پر چڑھنے‘‘کی طرح ہے۔اس درمیان دونوں ٹیموں نے پنالٹی شوٹ آؤٹ کی بھی تیاری کی ہے جس سے کہ مقابلہ فیصلہ شوٹ آؤٹ میں پہنچنے پر وہ تیار رہیں۔اٹلی کی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور آخری 16کے مقابلے میں سابق چمپئن اسپین کو 2-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر چکی ہے لیکن اٹلی کی ٹیم کی راہ آسان نہیں ہوگی کیونکہ یورو 2016میں اب تک جرمنی کی ٹیم ناقابل تسخیر ہے۔اٹلی کا حوصلہ اگرچہ اس بات سے بڑھے گا کہ میجر ٹورنامنٹ میں جرمنی کی ٹیم اسے کبھی نہیں ہرا پائی ہے۔جرمنی کے مڈفیلڈر ٹونی صلیب نے اگرچہ کہا کہ سابقہ ریکارڈ کوئی معنی نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا کہ ہم بڑے ٹورنامنٹ میں اٹلی کو کبھی نہیں شکست دے پائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں جتنی ٹیموں کا سامنا کیا ان میں وہ بہترین ہے،میں میچ کو لے کر بے تاب ہوں اور کافی پر امید ہوں۔


Share: