ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: نشیلی اشیاء کے بیچنے اور پینے کے واقعات میں اضافہ :گانجہ فروخت کے لئے بوڑھوں، مریضوں اور عورتوں کا استعمال

یلاپور: نشیلی اشیاء کے بیچنے اور پینے کے واقعات میں اضافہ :گانجہ فروخت کے لئے بوڑھوں، مریضوں اور عورتوں کا استعمال

Sun, 09 Apr 2017 21:18:48    S.O. News Service

یلاپور:9/اپریل(ایس اؤنیوز)تعلقہ بھر میں گانجہ بیچنے کے واقعات کا پچھلے کچھ دنوں سے جاری رہنے کا پتہ چلا ہے، مزدور اور غریب عوام گانجہ کی لت میں ملوث ہوکر زندگی برباد کررہے ہیں۔ شہر سے زیادہ دیہی علاقوں میں گانجہ بیچنے اور پینے کے مقدار میں اضافہ دیکھا گیا ہے، بتایا جارہاہے کہ کروتی اور انکولہ کی سرحد پر نشیلی اشیاء کی فروخت کاری اور اس کا استعمال بے تحاشہ چل رہاہے، علاقہ کے یومیہ مزدور، قلی ، تعمیراتی مزدوردن بھر مزدوری کرکے زندگی گزارنے والے نشیلی اشیاء کے عادی بنتے جارہے ہیں۔

پچھلے کچھ ماہ سے پولس لگاتار گشت کے ذریعے کڑی نگرانی کرتے ہوئے کئی جگہوں پر گروپ کی شکل میں گانجہ پیتے نوجوانوں کو ڈنڈے سے اچھا گرم کیا تھا۔ پولس کی لگاتار کاوشوں کے نتیجےمیں شہر ی سطح پر نشیلی واقعات میں کمی آئی تھی۔ جمعہ کو پھر ایک نوجوان کو گرفتار کئے جانے سے گانجہ کے معاملات دوبارہ سر اٹھانے کا شبہ جتایا گیا ہے۔ کروتی کے نواحی اور ہلیال۔ یلاپور سرحد سے متصل اندرونی گھنے جنگل کے درمیان کسی کو شبہ نہ ہو ایسی جگہوں پر گانجہ کی پیداوار کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہاں کے گانجہ کو بیلگام اور مہاراشٹرا کے سرحد پر بہت مانگ ہونےکی وجہ سے یہاں زیادہ گانجہ اگائے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔

گانجہ سپلائی اور فروخت کاری کے لئے زیادہ بوڑھوں، مریضوں اور عورتوں کو استعمال کئے جانےکی تشویش ناک اطلاع ملی ہے، انکولہ ۔ یلاپور سرحد ی علاقے کے ایک گھر بیمارزدہ خاندان پچھلے کئی برسوں سے طئے شدہ گاہکوں کو گانجہ فروخت کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ کروتی کے اندرونی علاقوں میں بوڑھی عورتوں اور دیگر معمر حضرات کو گانجہ بیچنے کے لئے استعمال کئے جانے کی خبر ہے۔خبر کے ساتھ شائع ہوئی  تصویر میں آپ دیکھ سکتےہیں اس سے قبل کروتی کے علاقہ میں مقامی تحصیلدار کے ذریعے ضبط کردہ گانجہ اور دوسری تصویر میں گھنے جنگلات کے درمیان گانجہ کی فصل ۔ 


Share: