یلاپور:8؍مارچ (ایس اؤ نیوز) یلاپور تعلقہ، ہتللی دیہات کے جاگنمنے کےناگراج گنیش ہیگڈے اور گوپال دیویندر ہیگڈے کے دو گھروں میں 5مارچ کو ہوئی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور 2لاکھ روپیوں سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرتے ہے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ چاقو کی نوک پر ڈکیتی کی واردات انجام دینے کے بعد عوام الناس میں خوف وہراس پایا جارہا تھا، جس کو لے کر یلاپور پولس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم ترتیب دی تھی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7مارچ کو پولس نے اسی جاگنمنے دیہات کے مکین اننت وشنو کوت (31)، مدھیہ پردیش دھار ضلع کے پرتاپ سنگھ رتن سنگھ مینووا (26)، بھایا بھرت کوم سنگھ (20) اور جاگنمنے کے شیوانند رگھوناتھ کوت (20)کو گرفتار کرلیا پھر ملزمان سے پولس نے قریب 2،10،000روپئے مالیت کے نقد اور سونےکے زیورات سمیت دو موٹربائک بھی ضبط کرلیا ہے۔
ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج ،سرسی ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا نایک اور ساحل باگلا اے ایس پی کی رہنمائی میں یلاپور پولس تھانہ ایس آئی سریش یلور اور منجوناتھ گوڈا کی قیادت میں پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔